اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا ہے کہ اسرائیلی قبضے کا تسلسل، اس کی پالیسیاں اور حملے لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ لبنانی فوج کی مختلف علاقوں میں تعیناتی، شہریوں کی اپنے دیہات واپسی اور ملک میں استحکام کے قیام کی راہ میں بنیادی رکاوٹ ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے کسی بھی مرحلے پر جنگ بندی کی پابندی نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ صیہونی ریاست بدستور لبنان کی سرزمین پر قابض ہے اور زمین کو تباہ و برباد کرنے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے دیہات اور گھروں کو منظم انداز میں مسمار کر رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ